14

اہم ملک نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (میٹرو واچ)کشمیر تنازع کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے ، ولیم واٹر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل فہم ہے ،ہالینڈ کے سفیر ولیم واٹر پالمپ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی امن کے لئے ایک فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں

کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے . انہوں نے یقین دلایا کہ ہالینڈ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے معاملے میں پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا .ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران کیا . سپیکر نے کہا کہ ہالینڈ ایف اے ٹی ایف کے فورم اور مسئلہ کشمیر پر تعاون کرے . پاکستان میں موجودہ حکومت نے سخت مالی ضابطوں کے نفاذ کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کی فراہمی منقطع کردی ہے .

سپیکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل فہم ہے . ہالینڈ نے ہمیشہ سے انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کی حمایت کی ہے .انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دبائو ڈالنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے . سپیکر نے سی پیک سے پیدا ہونے والے معاشی مواقع میں ہالینڈ کے سرمایہ کاروں کو شرکت کی دعوت دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں