10

ایران، امریکہ کشیدگی۔۔۔!!! خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دیکھ کر پاکستان بھی میدان میں آگیا، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) امریکا ایران کشیدگی پر پاکستان کا ردِعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہئیے۔ یکطرفہ اقدامات اور طاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال پر گہری نظر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال سے خطے میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ تمام فریقین صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ خود مختاری کا احترام اور سالمیت کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کریں۔

اس سے قبل چین نے ایران اور امریکا سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ فریقین بالخصوص امریکا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرے۔ جب کہ روس نے بھی کہا ہے کہ امریکی حملے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گی۔واضح رہے کہ امریکہ نے ایران القدس کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکی حملے میں ایران قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی عراق اور مشرق وسطی میں مستعدی طور پر امریکیوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔

پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “صدر کی ہدایت پر، امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کرکے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے” ان کا مزید کہنا ہے کہ “اس اسٹرائیک کا مقصد آئندہ کے ایرانی حملے کے منصوبوں کی روک تھام تھا” مزید یہ کہ امریکہ پوری دنیا میں اپنے شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری کارروائیاں جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ق عراق کے دارالحکومت میں امریکی ڈرون حملے کے باعث ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے میں حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں