12

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل۔۔۔!!! سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، واضح اعلان

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیاہے اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے پیدا کی صورت حال پر بات چیت کی ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے پیدا کی صورت حال پر بات چیت کی۔

محمد بن سلمان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خطے میں امریکیوں کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کا دلیرانہ فیصلہ کیا،اپنی ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد سے امریکی کارروائی اور خطے میں ایرانی حکومت کی فوجی اشتعال انگیزی کے حوالے سے دونوں ممالک کے مشترکہ تحفظات پر بات چیت کی۔

سعودی عرب نے قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں رونما ہونے والے واقعات اس سے قبل کی گئی دہشت گرد کارروائیوں کا نتیجہ ہیں اور سعودی عرب نے اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں تنبیہہ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں