15

ایس ایس جی کمانڈو قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم پکڑا گیا، کیسے قتل کیاگیا؟ سب پتہ چل گیا

اسلام آباد کے علاقے کراچی کمپنی قتل کیس میں مقتول میجر لاریب کے ساتھ پارک میں موجود خاتون علینہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے جی 9 کے پارک میں فائرنگ کے واقعے میں لاریب نامی نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔

علینہ کا پولیس کو دیا گیا بیان— فوٹو: جیو نیوز

پولیس نے تحقیقات کی روشنی میں اُس وقت لاریب کے ساتھ پارک میں موجود خاتون کو گرفتار کرلیا جس کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

لاریب کے قتل کے وقت پارک میں موجود خاتون کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ لاریب کی فیملی فرینڈ ہیں، دونوں پارک میں بیٹھ کر باتیں کر رہے تھے کہ دو افراد نے آکر موبائل فون مانگا، فون دینے سے انکار پر انھوں نے فائر کھول دیا۔

یاد رہے کہ مقتول نوجوان لاریب کا تعلق کراچی سے تھا۔

مقتول کے بھائی فلائٹ لیفٹیننٹ محمد زوہیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ زوہیب کا کہنا ہے کہ لاریب اپنے محکمے کی جانب سے تفویض کردہ اسائنمنٹ کو انجام دینے کیلئے اسلام آباد آیا تھا۔ وہ رات 10 بجے کے قریب پارک میں ایک خاتون کے ساتھ موجود تھا جب نامعلوم مسلح افراد نے اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں