18

ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کی تائید کریں گے، ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکل کا کہنا ہے کہ ترک صدر دورہ پاکستان دورہ تاریخی ہوگا ، ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کی تائید کریں گے اور پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات ترک سفیراحسان مصطفیٰ یردکل

نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ترک صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا دونوں ممالک کے درمیان صدارتی سطح پر دورہ ہمیشہ بامعنی اور تاریخی ہوتا ہے، یہ دورہ ان میں سے ایک ہیں۔ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کا دورہ تاریخی ہوگا، کشمیر پر واضح مؤقف ہے اور پاکستان کے ساتھ ہیں ، دورے کے دوران مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، بعض مضبوط معاہدے اور ایم اویوز پر دستخط کئے جائیں گے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر پاکستانی موقف کی تائید کریں گے، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے حوالے سے پُرامید ہیں۔احسان مصطفیٰ کا کہنا تھا دورے میں ہمارے صدر اردوان اور وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اسٹرٹیجک تعاون کونسل بنائی جائے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور تجارت توانائی ، ثقافت اور ٹرانسپورٹ سمیت شعبہ حیات میں باہمی تعاون کی مزید راہیں کھلیں گی۔یاد رہے ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا دورہ کریں گے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر،وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزازمیں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس

منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں