21

ایف بی آر,ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں 10.4 فیصد اضافہ

فیڈرل بور ڈ آف ریوینیو نے ماہ اپریل 2020 میں وصول ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق اپریل 2020 میں کل ٹیکسز اور ڈیوٹیز 256.679 بلین حاصل ہوئے جو کہ اپریل 2019 میں 296.567 بلین تھے اسی طرح اپریل میں جاری ہونے والے ریفنڈز کی تعداد 15.119 بلین ہےجو کہ پچھلے سال 6.661 بلین تھے۔ اپریل کے 16 بلین کے ریفنڈز ایکسپورٹرز ریفنڈز ہیں۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے بقایا جات ریفنڈز کی مد میں 33 بلین بھی اپریل کے ماہ میں ادا کئے ہیں اور 15 بلین ڈیوٹی ڈرابیک بھی اپریل میں ہی ادا ہوئے ہیں۔
ایف بی آر نے رواں سال اپریل 2020 تک حاصل ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے مطابق کل ٹیکسز اور ڈیوٹیز اپریل 2020 تک 3408.83 بلین حاصل ہوئے ہیں جو کہ پچھلے سال 3047.951بلین تھے اس طرح 10.4 فیصد زائد ٹیکسز اور ڈیوٹیز حاصل ہوئے۔اپریل تک ادا ہونے والے ریفنڈز کی تعداد 116.961 بلین ہے جو کہ پچھلے سال اپریل 2019 تک 65.15 بلین تک کے تھے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ روااں مال سال کے نظر ثانی شدہ 3908 بلین کے ٹارگٹ میں سے ماہ اپریل 2020 کا ٹارگٹ200 بلین تھا اور 256 بلین اکھٹے کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں