308

ایک اور مسافرٹرین حادثے کا شکار

شکارپور اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین کی بوگیاں پٹڑی اترنے کی آواز سنتے ہی ٹرین میں سوار مسافروں کی چیخیں نکل گئی، اسی وقت ٹرین ڈرائیور نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو ٹھوس بریک لگاکر ریل گاڑی کو بڑے نقصان سے بچا لیا،

تاھم ٹرین میں مسافر شدید پریشانی کا شکار ہوگئے، واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹرینیں چلانے کے اعلان کے بعد شکارپورضلع اسٹیشن کا اسٹاپ ختم کردیا گیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں