269

بابر اعظم اور ویرات کوہلی فخر زمان کی ٹی ٹونٹی الیون سے باہر

لاہور (میٹرو واچ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے دنیا بھر کے شاندار بلے بازوں اور بالرز کو جمع کرکے نئی ٹی 20 ٹیم بنالی تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان نے دنیا کے جانے مانے بلے باز ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لائق ہی نہیں سمجھا اور ان دونوں کھلاڑیوں کو ٹی 20 الیون سے باہر رکھا گیا ہے . ایک انٹرویو دیتے

ہوئے فخر زمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو منتخب کرکے ایک نئی ٹی 20 ٹیم تشکیل دی ہے تاہم ان میں مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور بابر اعظم شامل نہیں ہیں-فخر زمان نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹی 20 ٹیم کے لیے سب سے پہلے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور بھارتی اوپنر روہت شرما کو منتخب کیا، اس کے بعد انگلینڈ کے بلے باز جیسن روئے کا نام ہے جو اس ٹیم کا حصہ بنیں گے .

اس ٹیم میں چوتھے نمبر پر جگہ بنانے والے پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک ہیں، ان کے بعد انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر کا نام ہے جبکہ آسٹریلیا کے آل رائونڈر گلین میکسویل اس ٹیم میں چھٹے نمبر پر شامل کئے گئے ہیں.فخر زمان نے بتایا کہ ان کی ٹی 20 ٹیم میں ساتویں نمبر پر انگلینڈ کے آل رائونڈر بین سٹوکس اور آٹھویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈر کیرن پولاڈ شامل ہیں جبکہ فاسٹ بالرز میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور بھارت کے جسپریت بمرا شامل ہیں. فخر زمان کی ٹی 20 الیون میں افغانستان کے

سپنر راشد خان بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں. تاہم اس سارے منظر نامے میں پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور بھارت کے ویرات کوہلی کا کوئی ذکر نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں