127

بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزارتِ قومی صحت

ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسلام آباد سے وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 

وزارتِ قومی صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

اعلایہ کے مطابق رواں سال مثبت تمام ماحولیاتی نمونوں اور 2 پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں