16

بریکنگ نیوز،پاکستان کے اہم علاقے میں دھماکہ ہوگیا

دہشت گردوں کی کاروائی، شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، سڑک کنارے نصب کیے گئے بارودی مواد کے ذریعے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق

شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بتایا گیا ہے بنوں میرانشاہ روڈ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جب قطب خیل کے

مقام پر سڑک میں پہلے سے بارودی مواد دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کی گونج پورے علاقے میں سنی گئی تاہم خوش قسمتی سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اہلکار اس دھماکے سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں