11

بریکنگ نیوز۔۔۔!!!کیا کچھ بڑا ہونے والا ہے؟ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی قیادت کا جنرل قمر جاوید سے ہنگامی رابطہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں ایران سے متعلق اقدام اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگامی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قاسم سلیمانی سے متعلق امریکی اقدام پر آگاہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران خطے میں صورتحال کو کشیدہ کرنا چاہتا ہے۔

خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی مفادات ، اہلکاروں اور تنصیبات اور شراکت دارو ں کا تحفظ کریں گے۔

خیال رہے کہ عراق میں جمعے کو علی الصبح امریکی طیاروں کے ایک آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے کئی رہ نماؤں اور ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ افراد کو میزائلوں کے ذریعے اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ بغداد کے ہوائی اڈے کے جنوبی گیٹ سے باہر آ رہے تھے۔

جانبحق ہونے والوں میں ابو مہدی المہندس (الحشد الشعبی ملیشیا کا نائب سربراہ)،قاسم سلیمانی (ایرانی القدس فورس کا سربراہ)،سامر عبداللہ (حزب اللہ کے سابق کمانڈر عماد مغنیہ کا داماد) قاسم سلیمانی کا داماد،محمد رضا الجابری (بغداد ہوائی اڈے پر الحشد الشعبی کا پروٹوکول مینجر)، حسن عبد الہادی (الحشد الشعبی)،محمد الشيبانی (الحشد الشعبی)،حيدر علی (الحشد الشعبی) شامل تھے۔ معلومات میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں کی یہ کارروائی آدھی رات کے بعد کی گئی۔

اس سے قبل قاسم سلیمانی ایک شامی فضائی کمپنی (اجنحۃ الشام) کی پرواز سے جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق 11 بجے دمشق سے بغداد پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ الحشد الشعبی کا نائب سربراہ ابو مہدی المہندس سلیمانی کے ساتھ نہیں آیا بلکہ وہ سلیمانی کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھا۔

تمام ہلاک شدگان کی لاشیں بغداد میں الکاظمیہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ان افراد کی تدفین ہفتے کی صبح ہو گی جب کہ قاسم سلیمانی کی باقیات کو ایران بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں