16

بریکنگ نیوز۔۔۔ اسلام آباد میں دھماکہ ہوگیا۔۔۔ بڑے نقصان کی اطلاعات

اسلام آباد میں دھماکہ ہوگیا ہے جس سے شہر میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،دھماکے کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مارکیٹ جناح سپر کے آٹریو کیفے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوگیا، عینی شاہدین کے مطابق گیس سلنڈر لیکج کر رہا تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی اور سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کی آواز اتنی زیادہ تھی کہ اہل علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ آٹریو کیفے کو شدید نقصان پہنچا، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق تینوں زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں