14

بریکنگ نیوز۔۔۔ وزیراعظم نے اچانک اہم اسلامی ملک کا دورہ منسوخ کردیا، وجہ بھی سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیائ منسوخ کردیا ہے، وزیراعظم کی جگہ شاہ محمود قریشی ملائیشیائ جائیں گے ، شاہ محمود قریشی نے ملائیشیائ میں وزیراعظم کی نمائندگی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعد دورہ ملائشییائ کیلئے روانہ ہونا تھا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورہ ملائیشیائ منسوخ کردیا ہے۔
ملائیشیا میں 18 سے 20 دسمبر تک منعقد ہونے والے کوالالمپور (سمٹ) اجلاس میں وزیراعظم نے شرکت کرنی تھی۔ کوالالمپور سمٹ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی سوچ ہے۔ اس اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی بھی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کے اجلاس میں شرکت کے بھی امکانات ہیں۔
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق اجلاس بلا لیا، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پرمشاورت کیلئے تحریک انصاف اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان دونوں برادر اسلامی ممالک پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
عمران خان اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے، جہاں رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی پروٹوکول کے حکام اور پاکستانی قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کے لیے موجود تھے جبکہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی ٹرمینل پر آئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان روضہ رسول  پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی، جس کے بعد وہ سرکاری مصروفیات کے لیے دارالحکومت ریاض روانہ ہوئے۔ بعدازاں وزیر اعظم عمران خان نے ورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک، سعودیہ دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں نے پاک سعودی دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے سرمایہ کاری میں نئے دور کا آغاز ہوا، وزیر اعظم نے پاک سعودی تعلقات کو امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پاک سعودی تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں او آئی سی اور دیگر ذرائع سے کشمیر کاز کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں