اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عراق میں امریکی فوجی اڈے پر متعدد میزائلوں سے حملہ، کل 5 میزائلوں کے ذریعے امریکی فوجی بیس کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد اڈے پر امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث کئی فوجی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ عراقی شہر موصل کے قریب واقع امریکی ائیربیس پر کیا گیا۔
امریکی ائیربیس پر کل 5 میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم غیر ملکی خبر رساں ادارے دعویٰ کر رہے ہیں کہ 5 میزائلوں کے حملے کے باعث امریکی ائیربیس کو نقصان پہنچا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ حملے کی جائے وقوعہ دراصل عراقی فوجی اڈہ ہے۔ امریکی فوج نے یہاں اپنی ائیربیس قائم کر رکھی ہے۔ تاحال کسی نے بھی امریکی ائیربیس پر میزائل حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کیا۔