12

بریکنگ نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبعیت ناساز۔۔۔۔ اسپتال سے تشویشناک خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبعیت ناساز ہو گئی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے جیل حکام کو شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کے مطابق

شاہد خاقان عباسی کی نجی اسپتال میں دوبارہ سرجری کی جائے گی۔یاد رہے کہ 4نومبر کوسابق وزیراعظم کا ہرنیا کا آپریشن ہونا تھا لیکن بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے آپریشن نہ کیا جا سکاتھا جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کیلئے اگلی تاریخ دے دی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی

کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے طے شدہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا ، 4 نومبر کی شام سابق وزیر اعظم کے ہرنیا کی سرجری ہونی تھی، تاہم ان کا بی پی بڑھ گیا، جس پر ڈاکٹرز نے آپریشن ملتوی کر دیا۔ نجی اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے اڈیالہ جیل حکام کے نام مراسلہ ارسال کر کے انھیں آپریشن کے ملتوی ہونے سے آگاہ کردیا تھا جس کے بعد انہیں اگلی تاریخ دی گئی، 7نومبر کو

سابق وزیراعظم کا آپریشن ہوا جس کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی اور اب ان کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے‘محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کو شاہد خاقان کی ہسپتال منتقلی کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا. خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو شاہد خاقان عباسی نے اپنی مرضی سے علاج کروانے کی درخواست دائر کی تھی اور موقف

اپنایا کہ انہیں بھی اپنے خرچ پر نجی ہسپتال سے علاج کی اجازت دی جائے اس دوران شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ علاج کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے یہ نہ ہو کہ ان کا حال نواز شریف جیسا ہو جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں