کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی دو ہفتوں کی چھٹیاں جمعے کے روز ختم ہوگئیں۔ وہ ممکنہ طور پر پیر کے روز سے اپنا کام دوبارہ شروع کردیں گے، وہ پہلے ہی دن دیگر کاموں کساتھ ساتھ تاجروں سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کروائیں گے۔ شبر زیدی نے کراچی میں
طبی معائنے اور خاندانی مصروفیات کے باعث چھٹیاں لے رکھی تھیں۔ وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں شامل شبر زیدی کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی افواہیں درست نہیں ہیں۔ واضح رہے یہ خبر دیگر میڈیا گروپس نے بھی شائع اور نشر کی تھی ۔