15

بلاول بھٹو کی گرفتار، بڑی خبر بریک کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی سیاست میں ان دنوں خوب ہلچل ہے اور اکثر سیاستدانوں کا مزاج ان دنوں جارحانہ ہو تا جا رہا ہے اور انہی سیاستدانوں میں بلاول بھٹو بھی شامل ہیں ۔ وہ اپنے ہر بیان میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہیں۔اگرچہ گذشتہ کچھ دنوں میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ضمانت پر

رہائی ملی لیکن اس کے باوجود بھی بلاول بھٹو کے رویے میں نرمی نہیں دیکھنے میں آئی۔ اسی پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا انداز اس لیے جارحانہ ہو گیا کیونکہ انہیں لگ رہا کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔حامد میر نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کھل کر پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کو سپورٹ کیا۔شیخ رشید نے بھی اس پر کھلم کھلا دھمکی دی کہ اب بلاول کے گرد گھیرا تنگ ہو جائے گا۔
بلاول کو لگتا ہے کہ جس طرح احسن اقبال کو پرویز مشرف فیصلے کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا اسی طرح مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ سینئر تجزیہ کار حامد میر نے مزید کہا ہے کہ اب خیبرپختونخواہ سے بھی فرمائشی گرفتاریاں ہونے والی ہیں، اسد قیصر

کے خلاف بھی نیب زبردستی کا کیس بنا رہی ہے۔، ان کی تفصیلات بھی میرے پاس ہیں۔ پتا نہیں اب ان سے کون ناراض ہے۔
کچھ اہم حکومتی شخصیات بھی فرمائشی گرفتار ہوں گی۔اسد قیصر جب اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی تھے تو انہوں نے اسمبلی میں چھوٹے لیول کے ملازمین کو بھرتی کیا تھا، اب ان پر کیا کیس بن سکتا ہے؟ انہوں نے ن لیگ کی سیاست کے بارے بتایا کہ مسلم لیگ ن کنفیوژ ہے، اس کو کچھ لوگ بے وقوف بنا رہے ہیں۔ بے وقوف بنانے والے بندے بندے میں فرق ہے، اگر بڑا اہم آدمی بے وقوف بنائے تو پھر بندہ بے وقوف بن جاتا ہے۔احسن اقبال نے مشرف کے خلاف فیصلے کی سپورٹ کردی ہے اس لیے پکڑ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں