28

بنوں میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ؛ کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

بنوں: جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ بنوں کے علاقے جانی خیل میں فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت نصیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: کوہاٹ میں کالعدم تنظیم کا مرکزی کمانڈر گرفتارسیکیورٹی ذرائع کے مطابق نصیب الرحمان دہشت گردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھا، اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل بھی کئی آپریشن کیے گئے تھے، تاہم وہ ہر بار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں