18

بڑا بریک تھرو،اداکارہ عظمیٰ خان کا ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان سامنے آگیا

معروف اداکارہ عظمیٰ خان نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دے دیا . اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان نے لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروایا .

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا،

اس درج کروائے گئے مقدمہ میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتی، اداکارہ عظمی خان نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لئے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی. بیان قلمبند کرنے کی کارروائی کے بعد عدالت نے پولیس تفتیشی افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں