250

بھارتی حملے قابل مذمت، سلامتی کونسل امن و سلامتی پر عالمی خطرے کا نوٹس لے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار معصوم شہریوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امن و سلامتی پر عالمی خطرے کا نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں پر حملے اور کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘ وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مشکلات ختم ہوں، انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے استعمال کی اجازت ملنی چاہیے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں