31

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران میں کمی ہوئی، وزیراعظم

بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں توانائی بحران کم ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈروڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرنامیرے میرے لیےاعزازہے، اس منصوبے کاخواب حقیقت بن رہا ہے، یہ باہمی رابطوں اورشراکت داری کا اہم ذریعہ ہے جبکہ ثقافت و سیاحت کوفروغ دینےکے لیے بھی اہم ہے، پاکستان، چین کی اس بڑی کاوش کا ابتدائی شراکت دارہے۔

وزیر اعظم نے  پاکستان کی غیرمشروط حمایت پرچین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بیلٹ اینڈروڈ منصوبےسےتوانائی بحران کم ہوا، پاکستان اورچین سی پیک کےاگلے مرحلےکی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے  تمام شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپُرکشش مواقع فراہم کرتاہے، اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبےکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا چین کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، ریلوے، توانائی اور آئی ٹی میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں جب کہ زراعت، صحت اورتعلیم میں تعاون کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں