13

بیمار پرویز مشرف بارے دبئی سے افسوسناک خبر آگئی

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف شدید بیمار، ہسپتال میں داخل کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف شدید علیل ہوگئے۔ بیماری میں شدت آنے پر پرویز مشرف کو دبئی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی، جس کے باعث پرویز مشرف کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیاتھا،

 پرویز مشرف کی بیماری کو انتہائی پیچیدہ قرار دے رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہناتھا کہ پرویز مشرفکی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، پرویز مشرف کی حالت انتہائی پیچیدہ صورت اختیار کرگئی ہے۔جس کے باعث انہیں ڈاکٹرز نے فی الفور آئی سی یو میں منتقل کردیا تھا۔

پرویز مشرف کی بیماری کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا جارہا ہے ، تاہم ڈاکٹرزپرویز مشرف کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تا ہم میدیا رپوٹس کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف ایک بار پھر شدید بیمار ہوگئے ہیں اور انہیں علاج کیلئے دبئی کے ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے۔
 واضح رہے 14اکتوبر 2018ء میں سابق صدر کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنے آئی تھیں، کہ مشرف کو امیلوئی ڈوسس نامی خطرناک بیماری لاحق ہے، مشرف کا روزانہ کی بنیاد کی پر علاج کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کو موصول تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو جان لیوا بیماری کا سامنا ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کوامیلوئی ڈوسس نامی خطرناک بیماری لاحق ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں