کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے سندھ میں تحریک انصاف کے اتحادی جماعتوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، فیصل واؤڈا، اشرف قریشی، ارباب غلام رحیم، نندکمار، نصرت سحر عباسی، صدرالدین شاہ راشدی اور دیگر نے شرکت کی۔
ملاقات میں سندھ کی مجموعی و سیاسی صورتحال، سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری مختلف تر قیاتی منصوبوں اور اتحادی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ میں ایک اور صوبہ بنانے کے خلاف ہے، پی ٹی آئی کے نئے بلدیاتی نظام کے تعارف کے بعد سندھ میں کسی تقسیم کی ضرورت نہیں رہے گی۔