9

تحریک انصاف نے اچانک پیپلزپارٹی کی وکٹ اڑادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب سے پاکستان پیپلزپارٹی کو شدید دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے، بوریوالہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عثمان وڑائچ نے تحریک انصاف کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیل کے مطابق چودھری عثمان وڑائچ بوریوالہ تحصیل کے ناظم رہ چکے ہیں، تحریک انصاف میں شمولیت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان چیف آرگنائزرسیف اللہ خان نیازی سے ملاقات میں کیا جائے گا۔اس قبل بھی جنوبی پنجاب سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

یاد رہے پیپلزپارٹی کے رہنماء بوبی خان نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاتھا،اس موقع پراعجازاحمدچوہدری نے خطاب نے کہا تھا کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اورخوش آمدید کہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت پر ڈال دیا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں کوشاں ہے ، تقریب میں حضرات خان ،عارف بلوچ، سردار شبیر، ملک عابد ، تاجی بھائی ، استاد ادریس ، سید علمبردار شاہ رضوی، سرور شاہ ، شاہ زمان ، مقدس شاہ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور پی ٹی آئی کارکن شامل تھے ۔

تاہم اب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عثمان وڑائچ نے پاکستان تحریک انصاف کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، جنوبی پنجاب رہنماوں کا تحریک انصاف میں شامل ہونا پیپلزپارٹی کیلئے ایک بہت بڑا نقصان اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی کم ہوتی مقولیت کا ثبوت ہے۔تاہم تحریک انصاف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت کو خوش آمدید کہ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں