12

تحریک انصاف کا وزیراعظم کو فوری بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کامشورہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی پنجاب کو جلد سے جلد پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانے کے حکم کے بعد پی ٹی آئی پنجاب سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے، رہنمائوں کا کہنا ہے کہ جب تک عوام کو مہنگائی سے نجات کیلئے کوئی طوفانی قسم کا ریلیف نہ دیا جائے

تب تک پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کروانے سے گریز کیا جائے موجودہ صورت حال میں اگر بلدیاتی الیکشن کروائے گئے تواس میں پارٹی کو شد ید نقصان ہو گا۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب گذشتہ روز پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی توانہوں نے بھی وزیراعظم سے گزارش کی کہ وہ فی الحال بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان موخر کردیں اور تب تک یہ انتخابات نہ کروائے جائیں تب تک ہم عوام کو مہنگائی سے کوئی خاطر خواہ ریلیف نہ دے سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بلدیاتی الیکشن کے فوری انعقاد کے حوالے سے تحفظات پر مبنی رپورٹ کو وزیراعظم عمران خان کوارسال کردیا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی یہ رائے ہے کہ اگر عوام کو کوئی ریلیف فراہم کئے بغیر بلدیاتی الیکشن کروائے گئے تو پھر ایسی صورت حال میں پارٹی کی ساکھ خراب ہو گی کیونکہ منہ زور مہنگائی کی وجہ سے عوام کے اندر پارٹی کی حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور

اگر ہماری حکومت نے عوام کو کوئی فوری ریلیف فراہم نہ کیا تو پھر یقینی طور پر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس کا غصہ پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں پر نکالیں گے جس کی وجہ سے پارٹی کا کامیاب ہونا مشکل ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ بلدیاتی الیکشن کے فوری انعقاد کے حوالے سے نظر ثانی کریں وگرنہ ایسی صورت حال میں ہماری سیاسی موت واقع ہو جائے گی اور ہمارے حمائت یافتہ لوگوں کا کامیاب ہونا انتہائی مشکل ہو جائے گا بہتر ہو گا کہ ابھی بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے کسی اچھے ماحول کا نہ صرف انتظار کیا جائے بلکہ اس حوالے سے کوئی ایسی پالیساں تشکیل دی جائیں کہ جب ہم عوام کے پاس جائیں تو ہمیں ان سے منہ نہ

چھپانے پڑیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ان ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات کونظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہ راست فائدے کیلئے آپ کیوں بلدیاتی الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں