ہری پور: تربیلا جھیل میں گزشتہ روز کشتی الٹنے کے واقعے میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
سرچ آپریشن میں ہری پور، پشاور، نوشہرہ اور ایبٹ آباد کی 20 غوطہ خور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ ریسکیو 1122 کی 3 کشتیاں بھی ریسکیو آپریشن کا حصہ ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈوبنے سے جاں بحق 4 بچوں اور 2 خواتین کی لاشیں مل گئیں اور تقریباً 13 افراد لاپتہ ہیں۔
گزشتہ رات ڈوب جانے والے افراد کی تلاش کا عمل روک دیا گیا تھا جس پر لواحقین نے ایمرجنسی اور سہولت ڈیسک قائم نہ کیے جانے پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔