9

ترمیمی آرڈیننس حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت ۔۔۔۔۔ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ عوام ہکا بکا رہ جائیں

کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان ابصاء کومل نے سوال کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس، آصف زرداری، نواز شریف اور اپوزیشن کے دیگر ارکان مستفید ہو سکیں گے؟ ذرائع، نیب آرڈیننس میں تبدیلی سے زیادہ فائدہ کس کو ہو گا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں

نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، حکومت کو گرانے کیلئے ایم کیو ایم کو ساتھ ملانا بلاول بھٹو کے بس کی بات نہیں ہے۔ بابر ستار نے کہا کہ نیب جن لوگوں کے ریفرنسز دائر کرچکی ہے انہیں ترمیمی آرڈیننس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اسی طرح جن لوگوں کو پچھلے قانون کے تحت سزا ہوچکی ہے انہیں بھی اس کا فائدہ نہیں ہوگا، اپیل میں اسی قانون کو دیکھا جائے گا جو مقدمے بنتے وقت نافذ تھا، نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ ان معاملات میں ہوگا جن کی ابھی تحقیقات

ہورہی ہے اور مقدمہ نہیں بناہے، نیب ترمیمی آرڈیننس پر اپوزیشن کی تنقید سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن آرڈیننس کی شقوں پر تنقید کرے ٹھیک ہوگا لیکن اسے این آر او کہنا مثبت مائنڈ سیٹ نہیں ہے، اگر اپوزیشن کو یہ ترامیم پسند نہیں آئیں تو پارلیمنٹ میں مزید ترامیم بتادیجئے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ڈیلوں اور ڈھیلوں کی پیداوار این آر او سے مستفید ہونے والی اپوزیشن پر صدقے جانے کو دل کرتا ہے،نیب ترمیمی آرڈیننس سے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ریلیف ملے گا، دکھ اس بات کا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے ہر قسم کی دو نمبری کرنے والے تاجروں اور اس بیوروکریسی کو فائدہ ملے گا جس میں بیس پچیس ہزار کے پاس دہری شہریت ہے اور جن کی اولادیں جائیدادیں

باہر ہیں، اب پبلک آفس ہولڈر کے جھنڈے تلے بڑے بڑے کھیل کھیلے جائیں گے۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، ترمیمی آرڈیننس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی مگرمچھ کے آنسو بہارہی ہیں، یہ پاکستان کے عوام کیخلاف کھیل کھیلا جارہا ہے۔ مظہر عباس نے کہا کہ اس ملک میں بلاامتیاز احتساب کا کوئی تصور نہیں ہے، پی ٹی آئی کے قریب ایک بڑے کاروباری شخص نے مجھے

چھ کاروباری لوگوں کے نام بتائے کہ ان کی ملی بھگت سے نیب ترمیمی آرڈیننس آیا ہے، شہزاد اکبر کے بقول نیب قانون میں کی گئی ترامیم سے سب کو فائدہ ہوگا تو پارلیمنٹ کے ذریعہ ترمیم کے بجائے آرڈیننس کیوں لایا گیا، نیب ترمیمی آرڈیننس سے سب کو فائدہ ہورہا ہے نقصان صرف اس غریب عوام کا ہے جس نے کرپشن مخالف نعرے پر عمران خان کو ووٹ دیا۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جو جتنا موثر ہوگا وہ نیب ترمیمی آرڈیننس

سے اتنا ہی مستفید ہوگا۔ریما عمر نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے اینٹی کرپشن اداروں کے دائرہ کار کا تعین ہوا ہے تو یہ اچھی بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں