24

ترکی، ملائیشیا اور قطر تو واقعی پکے دوست نکلے۔۔۔!!! تینوں ملکوں نے پاکستان بارے بڑا اعلان کر دیا، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کولاالمپور سمٹ کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیا، پاکستان اسلامی ممالک کے مشترکہ ٹی وی چینل منصوبےکا حصہ رہے گا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کولاالمپور سمٹ میں اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں سے پاکستان کا نام نکال دیا گیا تھا۔ بعدازاں تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اسلامی فوبیا کا پروپیگنڈہ ختم کرنے کے لئے پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر اپنا ٹی وی چینل میدان میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے وقت وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان سماجی روابط کی ویب ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا.

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے ملاقات میں فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے،

جو اسلاموفوبیا سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا. عمران خان نے مزید لکھا تھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں۔

یاد رہےوالالپمور سمٹ کےپہلے اعلامیہ کے مطابق ترکی اور ملائیشیا کے علاوہ قطر مل کر چینل بنائیں گے اور پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم اب تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کا نام بھی اس منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے بعد ملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم اور صدر کو شرکت نہ کرنے پر اعتماد میں لے چکے ہیں۔ جس پر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مجبوری سمجھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں