اسلام آباد (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کی 2018ء کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والوں میں ترکی اور پاکستان شامل ہیں، ترکی میں مہاجرین کی تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ پاکستان میں 1.4 ملین ہے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا
ہے کہ مسلسل پانچویں سال ترکی نے بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کی ہے جن کی تعداد 3.7 بنتی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2018ء کے آخر میں پاکستان نے دوسرے نمبر پر مہاجرین کی میزبانی کی جن کی تعداد 1.4ملین بنتی ہے۔ پاکستان میں پناہ گزینوں کی زیادہ تعداد افغانستان سے تعلق رکھی ہے۔ اس رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مہاجرین کو سب سے زیادہ پناہ دینے والے مغربی ممالک نہیں ہیں بلکہ ترکی اور پاکستان ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اور آٹا بحران کے ذمہ دارو ں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، آٹا بحران میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں ،وزیراعظم نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مشیرخزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام
کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے، اجلاس پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ مشیرخزانہ اورگورنر سٹیٹ بینک تبدیل نہیں ہوں گے وہ بہترین کام کر رہے ہیں،کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شدید بیمار ہیں ان کی جگہ نیا بندہ لائیں گے ،شبرزیدی میری درخواست پر صرف6 ماہ کیلئے آئے تھے ،وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو چیئرمین ایف بی آر کیلئے موزوں شخص لانے کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مہنگائی کےخلاف حکمت عملی تیار کر لی اور مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کاکہہ دیا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعدادوشمار ، حکمت عملی پر بریفنگ دے گی۔حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے
اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز اور مہنگائی، اشیاضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کوحکومتی اقدامات پربریفنگ دیں گے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق حکمت عملی پرمشاورت ہو گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہو گی اور میڈیا پر حکومتی بیانیے کی موثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم ملکی صورتحال کے پیش نظرترجمانوں کوگائیڈ لائن دیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہو گی۔