11

جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے خوبصورتی کی متلاشی پاکستانی خواتین کو تباہ کرکے رکھ دیا

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن درجنوں خواتین کی جانب سے کئے گئے ہرجانے کا ایک اور مقدمہ ہار گئی، سان ڈیاگو کی عدالت نے جانسن اینڈ جانسن کو سرجیکل پروڈکٹ ’’پیلوک میش‘‘ کے بارے غلط معلومات اور مارکیٹنگ کرنے پر خواتین کو دھوکہ دینے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے

اسے 344 ملین ڈالر زرتلافی کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کے خلاف دائر مقدمہ میں خواتین کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے خواتین کے پیٹ کے زیریں حصے کو مستحکم کرنے کے لئے بنائے جانے والے’’ پیلوک میش‘‘(ایک قسم کا سنتھٹک جال) نے ان کی صحت کو بہتر بنانے کے بجائے تباہ کر کے رکھ دیا۔ سان ڈیگو سپیرئیر عدالت کے جج ایڈی سٹرجیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ جانسن اینڈ جانسن جانتا تھا کہ ان کی ان مصنوعات کی پیوند کاری کے مابعد انتہائی منفی اثرات ہیں لیکن اس نے اپنے ایجوکیشنل اور مارکیٹنگ مہمات میں اس کا ذکر نہ کیا اور ان کو مخفی رکھ کر لاکھوں صارف خواتین کو دھوکہ دیا اور ان سے مسلسل جھوٹ بولا۔ مقدمہ کے دوران بتایا گیا کہ 2008ء سے 2014 ء کے دوران امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن کی 470,000 سے زیادہ پیلوک میش مصنوعات فروخت ہوئیں،جبکہ پوری دنیا میں 20لاکھ سے زیادہ خواتین نے پیلوک میش کی پیوندکاری کرائی۔جانسن اینڈ جانسن اسی طرح کے واشنگٹن میں مقدمات کے عوض 9.9 ملین ڈالر اور دوسری ریاستوں میں 117 ملین ڈالر ز کی زرتلافی ادا کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں