9

جہانگیر ترین آؤٹ ۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا ایک اور ناقابل یقین فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اتحادی جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطوں اور ان کے تحفظات کے بہتر حل کیلئے وزیراعظم عمران خان کی تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہیں ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے ساتھ رابطوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں گورنر پنجاب چودھری سرور

کو اس کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور شفقت محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس سے قبل مذاکراتی کمیٹی میں جہانگیر ترین شامل تھے ۔ اسی طرح حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) کے ساتھ رابطوں کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینئر اسد عمر ہونگے جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ اس میں شامل ہیں۔بی این پی، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے لیے بھی حکومتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے کنوینئر پرویز خٹک ہونگے ،جبکہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور میر خان محمد جمالی کمیٹی میں شامل ہیں۔ تاہم کسی بھی کمیٹی میں جہانگیر ترین شامل نہیں ہیں جو اس سے قبل حکومت کے اتحادیوں کیساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب میں تبدیلی کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میدان میں آگئی،ن لیگ نے نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی ٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کردیا۔ لیگی رہنمائوں نے ق لیگ کے ساتھ بھی رابطوں کی تصدیق کردی۔لیگی رہنمائوں کو اپنے قائد نواز شریف کے اشارے کا انتظار ہے ۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی وارث کلو نے کہا کہ نواز شریف آج ہمیں حکم کریں تو پنجاب اور وفاق میں حکومت بدل کر رکھ دینگے ۔ شہباز شریف بھی ان ہائوس تبدیلی کے خواہاں ہیں،بس نواز شریف کی ہاں کا انتظار ہے ۔ نواز شریف کی اجازت کے بغیر نہ شہباز شریف کچھ کرسکتے ہیں نہ ہی مسلم لیگ ن۔ اشارہ ملے گا تو پہلے پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی آئے گی پھر وفاق میں۔ ق لیگ تو ہے ہی ہماری ،وہ غیر نہیں ہیں۔ شجاعت حسین اورپرویز الٰہی بھی ہمارے ہی ہیں،پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی ٰنے تحریک انصاف کے ناراض ارکان سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے ان کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں