14

جہانگیر ترین کے خلاف رپورٹ بنا کر وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی بے دعویٰ کیا ہے کہ سینئیر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے خلاف رپورٹ بنا کر وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ دو وفاقی وزراء اور ایک اعلیٰ بیوروکریٹ نے جہانگیر

ترین کے خلاف عمران خان کے کان بھرنے شروع کر دئیے انہوں نے عمران خان کو جہانگیر ترین کے خلاف مس گائیڈ بھی کیا۔ ان وزراء نے جہانگیر ترین کے خلاف ایک غلط رپورٹ بنائی جسے بعد ازاں وزیراعظم کو پیش کیا گیا۔جب رپورٹ کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس میں حقائق درست نہیں تھے۔ جس پر جہانگیر ترین نے عمران خان سے کہا میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔آپ نے جس کو کمیٹیاں دینی ہیں دے دیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف عمران خان کے کان بھرنے والے وزراء میں سے ایک پر کرپشن کے الزامات بھی ہیں۔جب کہ دوسری جانب سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ اگر عمران خان کسی وجہ سے جہانگیر ترین کو غیر فعال کر دیتے ہیں تو اسکا سب سے بڑا نقصان یہ ہو گا کہ کوئی بھی اتحادی چاہے وہ ق لیگ ہی کیوں نہ ہو وہ حکومت سے بات نہیں کریگی۔ انھوں نے کہا کہ شاید کسی کمیٹی میں اب پرویز خٹک بھی موجود نہ ہوں کیونکہ جہانگیرترین کی پرویز خٹک اور سپیکر اسد قیصر سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سینئر رہنماء پی ٹی آئی جہانگیر ترین میں صلح کروانے کیلئے بڑی شخصیات متحرک ہوگئیں، وزیراعظم اور جہانگیر ترین میں جمعے کو ملاقات کا امکان ہے، پارٹی کے ایک دھڑے نے الزام عائد کیا کہ آٹے اور چینی بحران پر وزیراعظم کو جہانگیر ترین کیخلاف غلط بریف کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان آٹے اور چینی کے بحران پر دوریاں پیدا ہوئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں