13

جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔ بھارتی فوج اپنے ہی کرتوتوں کے باعث حیران کن بم دھماکے کا شکار۔۔۔۔ بڑے نقصان کی اطلاعات

سری نگر( ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے قافلے کے نزدیک زور دار بارودی سرنگ دھماکے میں ایک لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق

لائن آف کنٹرول پر نوشہرہ سیکٹر کے علاقے کلال میں بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب کہ گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی۔وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج کی گاڑی غلطی سے اپنی ہی بچھائی ہوئی

باردوی سرنگ پر چڑھ گئی جس سے دھماکا ہوگیا۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا، یکم جنوری کو اسی علاقے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے اس علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور بھارتی فوج نے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں