لاہور (ویب ڈیسک )ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ سیاسی ایوانوں میں بھی ہلچل مچا رکھی ہے اور اس صورتحال نے نیا موڑ اس وقت اختیار کیا جب فواد چوہدری نے الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ دے
مارے اور اس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود لوگوں نے بچ بچاﺅ کروایا ۔حریم شاہ اور صندل خٹک کی ماضی میں کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئیں تاہم جب شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ لیک ہوئی تو سیاست میں بھونچال سا آ گیا تاہم اب ان کی سوشل میڈیا پر معروف مفتی قوی کے ساتھ تصویر نے ہنگامہ برپا کر
دیاہے ۔مفتی قوی کے ساتھ حریم شاہ کی وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی اقسام کے رد عمل دیکھنے میں آ ر ہے ہیں لیکن اس تصویر کے ساتھ یہ معلومات بھی گردش کر رہی ہیں کہ ” مفتی قوی اور حریم شاہ کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی جس دوران یہ تصویر بنائی گئی تھی ۔“ مفتی قوی کے ساتھ حریم شاہ کی تصویر کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آ سکی ہیں جبکہ مولانا کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی
تصویر پر عبدالوحید ربانی نے مزاحیہ تبصرہ کیا اور کہا کہ ” چہرہ دیکھا دیکھا لگتا ہے ۔“ٹویٹر صارف عائشہ ملک نے کہا کہ ” حریم شاہ نے مفتی قوی کے ساتھ اسلام آباد میں واپسی کر دی ہے ۔“جوریہ خان کا کہناتھا کہ ” مفتی قوی صاحب اب یعنی 2020 میں حریم شاہ کے ساتھ ۔“حسین نامی ٹویٹر صارف نے نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ” مفتی قوی صاحب حریم شاہ کے جادو کو توڑنے کیلئے میدن میں آ گئے ہیں ۔“سردار تبسم نے ماضی کو یاد میں رکھتے ہوئے زو معنی انداز اپنایا اور کہا کہ
” مفتی قوی صاحب والی گیدڑ سنگھی کہاں سے ملتی ہے ؟“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مفتی قوی کی ماضی میں مقتول قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا قتل ہو گیا اور مفتی قوی کو بھی اس میں نامز د کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں مقدمے سے باعزت بری کر دیا ہے ۔حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی عام شہریوں کی
طرح ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنایا اور اپنی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں تاہم انہیں شہرت سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر کے باعث ملیں لیکن اس گہما گہمی میں وہ اچانک ایک روز دفتر خارجہ کے حساس علاقے میں جا پہنچیں اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس نے حکومتی ایوانوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا جبکہ انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔اس کے بعد یہ معاملہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ ان کی شیخ رشید کے ساتھ مبینہ ویڈیو کال
کی ریکارنڈ نگ لیک ہوئی اور نئی بحث شروع ہو گئی جو کہ کافی دنوں تک سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ، شیخ رشید کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا ۔کچھ دن قبل سینئر صحافی مبشر لقمان نے صحافی رائے ثاقب کھرل کے ساتھ ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی جس میں صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو کہ انہوں نے خود دیکھی ہیں ۔اس معاملے کی گونج پی ٹی آئی
کے رہنما محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں اس وقت سنائی دی جب فواد چوہدری صحافی مبشر لقمان کو دیکھ کر طیش میں آ گئے اور انہیں تھپڑ دے مارا ۔سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی کاپیاں وائرل ہونے سے علم ہوا کہ حریم شاہ اپنے لیے فرضی نام استعمال کرتی آ رہی تھیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضاءحسین تھا اور وہ مانسہرہ کے ایک گاﺅں سے تعلق رکھتی ہیں ۔ دی انڈیپنڈنٹ اردو نے اپنی رپورٹ
میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی اپنے کزن سے شادی ہوئی تھی لیکن کچھ عرصہ کے بعد علیحدگی ہوگئی جس میں ان کی ایک بیٹی بھی ہے ۔