12

حسان نیازی اس وقت کہاں موجود ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی نے حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ بحیثیت باپ حسان نیازی کے ساتھ ہوں، پولیس موبائل کا دروازہ کھولنا کوئی جُرم نہیں ہے ، حسان بیرون ملک نہیں بھاگا ابھی تک پاکستان میں ہی ہے۔تفصیلات کے

مطابق نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ حسان نے کوئی قتل نہیں کیا، وہ پاکستان میں ہی ہے اور کہی بیرون ملک نہیں بھاگا، میں بحیثیت عام شہری اور باپ اپنے بیٹے حسان کے ساتھ ہوں، پولیس موبائل کا دروازہ کھولنا کوئی جرم نہیں ہے،وکلاء گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، حسان اور دیگر وکلاء کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں