10

حسان نیازی کی گرفتاری، وزیراعظم کیا چاہتے ہیں؟ شاہ محمود نے سب کچھ میڈیا پربیان کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حسان نیازی کی گرفتاری پرکوئی پابندی نہیں لگائی، حسان نیازی سے متعلق جو بھی انتظامیہ سمجھے فیصلہ کرے، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلمے خلیل زاد نے دوحہ میں طالبان امریکی حکام کے مابین ملاقات سے آگاہ کیا۔

پاکستان کی پہلے دن سے خواہش ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔ پاکستان کےمثبت کردارکو سراہا جا رہا ہے۔ افغانستان میں حالیہ صدارتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ پاکستان نےافغان انتخاب میں کوئی مداخلت نہیں کی بلکہ سہولیات فراہم کیں۔ افغان امن کے لئے پاکستان جوکچھ کرسکتا ہے کررہا ہے۔ طالبان اور امریکی حکام کے درمیان امن معاہدہ ہوگا تواس کا فائدہ ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا ملک کوفائدہ ہوگا۔ افغانستان میں حالیہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی جلد ہوجائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپنا اندازبیان اور سوچ ہے۔فضل الرحمان کا ایک ماہ میں حکومت جانے والا اندازہ درست ثابت نہیں ہوا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بننے سے معاملے حل کرنے میں مدد ملےگی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سفارتکاری میں اپنا نقظہ نظرپیش کیا جاتا ہے ناراض نہیں ہوا جاتا۔ کوالالمپورکانفرنس میں سعودی عرب کے ناراض ہونے کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سٹیزن بل کی وجہ سے بنگلادیشی حکام نے اپنا دورہ بھارت منسوخ کیا۔ کشمیر بارے بھارتی عزائم سے دنیا کوآگاہ کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلااورڈاکٹرز دونوں معاشرے کے اہم طبقات ہیں۔ ہم چاہتے ہیں معاملہ افہام تفہیم اور قانون کے مطابق حل ہوجائے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ حسان نیازی کی گرفتاری میں کسی نے رکاوٹ ڈالی؟ حسان نیازی سے متعلق جو بھی انتظامیہ سمجھے فیصلہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں