11

حکومت آج سے نہیں، جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشنل ریمانڈ میں اکیس فروری تک توسیع ہوگئی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے نہیں، جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے۔ حکومت تو ختم ہو چکی، ایک جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت آج سے نہیں، جب سے آئی ہے

تب سے ناکام ہے، ہر روز پاکستان کی عوام سے دو ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے جو عوام کو لوٹ رہی ہے، عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی، مہنگائی پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت تو ختم ہو چکی ، ایک جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔ حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی، عوام نے تبدیلی کے اثرات خود دیکھ لئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت ختم ہوچکی ہے، یہ ایک جنازہ رکھا ہوا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔بعد ازاں احستاب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ شاہد خاقان عباسی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے ملزم شاہد اسلام سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کیا پیش رفت ہے؟ نیب پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ ملزم شاہد اسلام کی ٹریول ہسٹری بھی رپورٹ کے ساتھ منسلک ہے، ملزم پاکستان میں

نہیں ہے، کس ملک میں ہے انکوائری کر رہے ہیں۔ ملزم کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اس کے بعد ملک واپس لانے کے لیے کارروائی کریں گے۔دوسری طرف ایل این جی ریفرنس میں عظمی عادل کی جانب سے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے خلاف درخوست دائر کردی گئی۔ وکیل عظمی عادل نے کہا کہ عظمی عادل اوگرا کی چیئرپرسن ہیں، نام ای سی ایل پر ہے، وہ ملک سے باہر نہیں بھاگ رہیں، ضمانتی مچلکے کی رقم جمع نہیں کروا سکتیں۔ عظمی عادل نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالتی کارروائی میں مکمل تعاون کریں گی، اپنے نام کی پراپرٹی کے ضمانتی مچلکے جمع کروا سکتی ہیں، کسی تیسرے بندے کو ضمانت کا نہیں کہہ سکتی۔ عدالت نے عظمی عادل

کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کرکے ریفرنس پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں