10

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں رہے

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں، ایک سال پہلے حکومت اور راولپنڈی میں جو حالات تھے، اب ویسے حالات نہیں ہیں،اس وقت حکومت پر بہت زیادہ پریشر ہے، حکومت پرمہنگائی کے باعث عوام کا بھی بہت دباؤ ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے

پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال تبدیل ہونے والی ہیں، کچھ چیزیں پاورکوریڈور میں ہیں، مخلوط حکومت کو چلانا مسئلہ ہوا ہے اور پھر جب چار اتحادی جماعتیں ہوں ان کو چلا نا تو بہت مشکل ہے، کیونکہ یہ چاروں اتحادی جماعتوں میں منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، وہ سیاست میں اپنا حصہ وصول کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان روائتی سیاستدان نہیں ہیں، ان کا سٹائل مختلف ہے ، اس لیے مسائل پیدا ہونے شروع ہوئے۔اسی طرح پی ٹی آئی کے اپنے اندر ترقیاتی فنڈز کا ایشو بنا ہوا ہے، یہ چھوٹا ایشو نہیں ہے، پارلیمنٹرین کروڑوں روپے خرچ کرالیکشن لڑتے ہیں، ترقیاتی فنڈز کی بنیاد پر ہی وہ الیکشن لڑتے ہیں، لیکن ڈیڑھ سال سے ترقیاتی کام ٹھپ ہیں، پی ٹی آئی کے اندر لوگ مسائل پیدا کررہے ہیں، اپوزیشن نے تو مسائل پیدا کرنے ہی ہیں، اتحادی بھی اب حکومت کے لیے مسائل بن رہے ہیں، مجھے نہیں لگتا ہے کہ اس دوران راولپنڈی فرنٹ پر آکر کہے کہ حکومت اور ہم ایک پیج پر ہیں۔اس لیے وہاں بھی چیزیں تبدیل ہونا شروع ہوگئی ہیں۔صابر شاکر نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں، ایک سال پہلے جو حالات

تھے، اب ویسے حالات نہیں ہیں۔حکومت پر بہت زیادہ پریشر ہے، عوام کا مہنگائی کے باعث بہت دباؤ ہے۔ اسی طرح ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دونوں کا بہت پراناپیار ہے۔وہ چیزیں اب دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ماضی کی غلط فہمیاں دور کی جائیں، ماضی کی غلط فہمیاں دور کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں