لاہور: مسلم لیگ (ن) جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ’امپورٹڈ‘ وزیر خزانہ، ’امپورٹد‘ گورنر اسٹیٹ بینک اور ’امپورٹڈ چیئرمین ایف بی آر کے بعد اب ’امپورٹڈ‘ بجٹ بھی آ رہا ہے، حکومت بیل آؤٹ پیکچ پر نہیں معاشی سرنڈر پر دستخط کرنے جارہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہنا ہے کہ گزشتہ دو برس کے سیاسی بحران نے پاکستان کو ’سی پیک اسٹار ملک‘ سے جنوبی ایشیا کا بیمار ملک بنا دیا ہے، پاکستان کو معاشی غلامی میں دھکیلنے کے لئےمسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ہٹایا گیا، موجودہ حکومت قرضے لینے کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے، 9 برس میں سب سے کم شرح ترقی اور ریکارڈ خسارہ دیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کی ناتجربہ کاری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، کپتان نے 20 برس میں معیشت، حکومت اور پارلیمنٹ چلانے کی اہل ٹیم تیار کرنے کے بجائے فقط الزام تراشی اور گالم گلوچ کرنے والی ٹیم تیار کی،’امپورٹڈ‘ وزیر خزانہ، ’امپورٹد‘ گورنر اسٹیٹ بینک اور ’امپورٹڈ چیئرمین ایف بی آر کے بعد اب ’امپورٹڈ‘ بجٹ بھی آ رہا ہے، حکومت بیل آؤٹ پیکچ پر نہیں معاشی سرنڈر پر دستخط کرنے جارہی ہے۔
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ بجلی، گیس اور ٹیکس کے نرخوں میں اضافہ سے بدترین مہنگائی کی سونامی آئے گی، موجودہ حکمرانوں کے ذریعے معیشت کنگال کر کے دفاعی بجٹ کی کٹوتی کی سازش پر عمل ہو رہا ہے، تبدیلی 20 کروڑ عوام کے لئے ڈراونا خواب بن چکا ہے۔