9

حکومت نے غریبوں اور تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے مہنگائی سے تنگ غریبوں ، تنخواہ دار طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے 15ارب کا ریلیف پیکج دیا جائے گا،یوٹیلٹی اسٹورز پرگھی ، دالیں، چینی اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی ٹیم اور حکومتی ترجمانوں

کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے گھی دالیں، چینی اور چاول سستا کرنے کیلئے 15سے 18 ارب کا ریلیف پیکج لایا جائے گا۔گھی ، دالیں، چینی اور آٹا 10 سے 25 فیصد سستا فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سستی اشیائ ملک بھر کے 7 ہزاریوٹیلٹی اسٹورزسے حاصل کی جاسکیں گی۔ وزیراعظم کے ریلیف پیکج کی تصدیق ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی کردی ہے۔ اس موقع پر اجلاس میں وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ غریبوں کو مہنگائی میں ریلیف دینے سے متعلق فیصلوں پرکام تیز کیا جائے ۔ وزیراعظم نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو دوٹوک بتایا کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک بہترین کام کر رہے ہیں، ان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ شبر زیدی بیمار ہیں ن کی جگہ نیا چیئرمین لا رہے ہیں، شبر زیدی میری درخواست پر صرف 6 مہینے کیلئے آئے تھے، معاشی ٹیم کو نیا چیئرمین لانے

کی ہدایت کردی ہے۔ اسی طرح حکومت نے ملک میں مہنگائی کو ختم کرنے اور لوگوں کو سستی اشیائ اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 50 ہزار نئے ریٹیل اسٹورزکھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت 1500ریٹیل اسٹورز فوری کھولے جائیں گے۔ حکومت ریٹیل اسٹورز کھولنے کیلئے 5لاکھ قرض دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں