231

حکومت کا برطانوی حکومت کو خط، نواز شریف بارے فوری طور پر بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے حوالے سے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے بعد نوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے۔

برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں نوازشریف کیس کی تفصیلات بھی منسلک ہیں، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کےخلاف متعددکیسزچل رہےہیں اور نوازشریف کوایک کیس میں سزابھی دی جاچکی ہے۔

خط کے متن کے مطابق علاج کےبعدنوازشریف کوپاکستان کےحوالےکیاجاناچاہئے، مجرم علاج کی غرض سےآیاہے،واپس ضروربھیج دیجئےگا۔

یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرتے ہوئے سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی۔

بعد ازاں حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھی تھی ، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کو غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

اجازت مے کے بعد نوازشریف 19 نومبر کو شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ قطر ایئرویز کی ایئرایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچے تھے۔ نوازشریف کو لندن پہنچنے کے اگلے روز اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج سے پہلے ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں