223

حکومت کا عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ۔۔۔قوم کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انرجی سیکٹر اور گردشی قر ضے کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نے اہم فیصلے کرلئے، وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل اور زیرو ریٹڈ صنعتوں کو تمام ضروری معاونت فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ بجٹ میں کراس سبسڈی یا فنڈز کی تخصیص کے ذریعے بجلی اور پٹرولیم کے

لئے مجموعی طور پر 20ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور زیرو ریٹڈ صنعتوں کے ایک وفد نے بدھ کو وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب ، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد اور گورنر پنجاب چودھری سرور پر مشتمل حکومتی ٹیم سے ملاقات کی۔ جس میں بجلی کے ٹیرف سے متعلق تمام تصفیہ طلب معاملات حل کر لئے گئے ۔ علاوہ ازیں “دنیا کامران خان کے ساتھ ” میں بتایا گیا کہ برآمدات کے حوالے سے پاکستان کے لئے ایک موقع ہاتھ آیا ہے برآمدی شعبہ اس وقت اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کر رہا ہے ۔ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا بجلی کی قیمتوں کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے ۔ایکسپورٹرز جو مانگ رہے تھے ان کو وہ تمام چیزیں مل گئی ہیں ان کو سستے داموں طویل مدتی بجلی ملے گی وزیر اعظم ہر صورت چاہتے ہیں اس ملک میں افراط زر کی شرح کم ہواور شرح سود کے تعین کرتے وقت اس کا عکس نظر آئے اور پاکستان شرح سود کم کرنے کے قابل ہو جائے ، اس کے ساتھ انرجی سیکٹر اور گردشی قر ضے کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نے بہت اہم فیصلے کئے ہیں اس سلسلے میں آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے آج وزیر اعظم قطر جائیں گے یہ فیصلہ ہنگامی طور پر ہوا ہے وزیر اعظم امیر قطر سے اہم ملاقات کریں گے آئندہ چند دن اور ہفتے بہت اہم ہوں گے وزیر اعظم سمجھ چکے ہیں کہ کرو یا مرو کی صورتحال ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں