بھارتی اداکارہ پریکشا مہتا نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا . تفصیلات کے مطابق کرائم پٹرول میں اداکاری کرنے والے پریکشا مہتا نے مدھیہ پردیش میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو پنکھے سے لٹکا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا .
بتایا گیا ہے کہ اداکارہ پریکشا مہتا نے اپنے آپکو ختم کرنے سے قبل ایک تحریری نوٹ بھی چھوڑا ہے تاہم اس میں نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ کی جانب سے یہ انتہائی قدم کیوں اُٹھایا گیا ہے.نوٹ نے انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کے اس مشکل دور میں خود کو مثبت رکھنے کی بہت کوشش کی تاہم ایسا نہ کر سکی، کام میں کمی کے باعث خود اعتمادی ٹوٹ رہی ہے. بتایا گیا ہے کہ پریکشا مہتا لاک ڈاؤن کے دوران کام نہ کرنے پر بہت زیادہ افسردہ تھیں. ان کی بے چینی کا اندااز ان کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی آخری پوسٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں یہ کہتی ہیں کہ سب سے بُرا تب ہوتا ہے جب آپ کے خوابوں کی موت ہونے لگتی ہے.
یہ بات بھی قابل غور رہے بالی ووڈ سے جڑے کئی نام اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی کے ساتھا اضافہ ہو رہا ہے. یاد رہے اس سے قبل کرونا وائرس لاک ڈاون کے باعث مالی مشکلات کے شکار بھارتی اداکار نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی تھی ، ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ 32 سالہ اداکار من میت گریوال نے خود کو پنکھے سے لٹکا کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا، اہلیہ کی جانب سے جان بچانے کی کوشش کے دوران پڑوسیوں میں سے کسی نے مدد نہیں کی.بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کرونا لاک ڈاون نے بھارت کی شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے. بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کرونا لاک ڈاون نافذ کیے جانے کے بعد ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ اداکار من میت گریوال شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے تھے. ممبئی میں رہائش پذیر من میت گریوال کے پاس گھر کا کرایہ ادا کرنے کے پیسے بھی نہ تھے. ایسے میں انہوں نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا.