190

خیبرپختونخوا میں مزید 3 اموات، تعداد 91 ہوگئی، متاثرین 5200 سے متجاوز

دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد اموات کا باعث بننے والے مہلک کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور مزید نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 5 ہزار 232 اور اموات 91 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں 11 اپریل کورونا وائرس کے حساب سے ہلاکت خیز دن ثابت ہوا کیونکہ صرف ایک روز میں مجموعی طور پر ملک میں 14 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 5 ہزار سے بڑھ گئی۔

آج 12 اپریل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہا۔

اتوار کو سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات بھی ریکارڈ ہوئیں۔تحریر جاری ہے‎

جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 ہزار 232 ہوگئی جبکہ اموات 91 ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 اموات سے صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں