234

داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور: 

داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

حساس اداروں کی رات گئے لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، امکان ہے کہ ان افراد نے داتا دربار حملہ کرنے والے کی سہولت کاری کی، جب کہ حراست میں لئے جانے والوں میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی ہے جس نے حملہ آور کو داتا دربار کے پاس چھوڑا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی چین بنائی گئی ہے، حساس اداروں نے 3 ماہ قبل کھولے گئے ٹی اسٹال پر کارروائی کی، حملہ آور گڑھی شاہو کے اس ٹی سٹال پر دکھائی دیا اور پھر گڑھی شاہو سے ریلوے اسٹیشن کے راستے داتا دربار کے باہر پہنچا، دربار کے قریب دو نوجوان پاس سے گزرتے اور فون پر مسلسل باتیں کرتے بھی دکھائی دئیے ہیں، ان دونوں افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

واضح رہے لاہور میں داتا دربار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں