28

دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا بہت بڑا کردار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا بہت اہم کردار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم شہداء پولیس پر پیغام پوسٹ کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں، شہداء ہمارے اصل ہیرو ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے میں پولیس کا بہت بڑا کردار ہے اور قومی جدوجہد میں پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جارہا ہے اور کئی شہروں میں اس حوالے سے تقریبات بھی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں