202

رابی پیرزارہ کا بڑا اقدام۔!!! صرف باتیں نہیں عمل بھی کر دکھایا۔۔۔ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی مشکل وقت میں مستحق افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں ہیں . تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ابھی 100 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہوں، میں اب گلوکارہ نہیں مگر اللہ کے نام کی خوبصورت خطاطی کر کے انہیں فروخت کرتی ہوں .

رابی نے اس سلسلے میں بتایا

کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے تیار کی جانے والی پینٹنگز فروخت کے لیے پیش کردیں ہیں اور ان سے جو رقم حاصل ہوتی ہے اُس سے غریبوں کی مدد کرتی ہوں. انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پینٹنگز کی تصاویر شیئر کیں اور دلچسپی رکھنے والے افراد کورابطے کےلئے ایک نمبر بھی دیا. واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے ایک پینٹنگز کی قیمت تیس سے پچاس ہزار روپے مقرر کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں