12

رانا ثناء اللہ کیس میں وفاقی وزیروں کی اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل سے تلخ کلامی، میجر جنرل عارف نے کیس کی حقیقت بیان کردی

اسلام آبادٜ پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیروں اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سربراہ میجر جنرل عارف ملک کے درمیان رانا ثنائ اللہ کیس پر شدید تلخ کلامی ہوئی ہے، وفاقی کابینہ میں میجر جنرل عارف ملک کو طلب کر لیا ہے، وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما

رانا ثنائ اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا لیکن اس کا سارا ملبہ وزیراعظم عمران خان پر گرایا جا رہاہے، اس سارے کیس میں حکومت کی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے، وفاقی وزرا نے کہاکہ ڈی جی اے این ایف نے اپنے بچوں کی قسمیں کھا کر کہا تھا کہ رانا ثنائ اللہ کیخلاف کیس سچا ہے جس پر وفاقی وزرائ نے ان کی بات من وعن مان لی

تھی،وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ عدالتیں قسمیں نہیں بلکہ ثبوت مانگتی ہے، اے این ایف کو چاہئے کہ وہ قسمیں کھانے کے بجائے رانا ثنائ اللہ کیخلاف ثبوت عدالت میں پیش کرے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ رانا ثنائ اللہ کے کیس میں بنیادی تفتیشی سوالات کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔ وفاقی وزرائ کے سوالات کے جواب میں ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ رانا ثنائ اللہ کیخلاف کیس سچا ہے، اے این ایف کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں