39

راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 6 بڑے ڈیلرز گرفتار

راولپنڈی: تھانہ ترنول پولیس نے ایک گاؤں میں گرینڈ آپریشن کے دوران 6 بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 5.6 کلو ہیروئن، 2 کلو چرس اور ایک گن برآمد کرلی۔

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کے مطابق  ڈورے گاؤں میں ہونے والے آپریشن کے دوران 100 گھروں کو چیک کیا گیا۔ کارروائی میں منشیات کے 6 بڑے ڈیلرز کو گرفتار کرکے 5 ہزار 600 گرام ہیروئن، دو کلو گرام چرس اور ایک گن برآمد کرلی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق جانچ پڑتال کے لیے 15 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن منشیات کے خلاف مہم کے سلسلے میں کیا گیا اورمنشیات کے خاتمے تک اسلام آباد پولیس کی مہم بلاتفریق جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں