29

رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے، کرینہ کپور

ممبئی: بالی وڈ بے بو کرینہ کپور خان اور اداکار رنویر سنگھ پہلی بار فلم ’تخت‘ میں ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیں، جسے اداکارہ نے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’تخت‘ کی ہدایات کرن جوہر دیں گے، جس کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور کرینہ کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ، وکی کوشال، بھومی پدنیکر، جھانوی کپور اور انیل کپور شامل ہیں۔

فلم میں رنویر کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کرنے کے حوالے سے کرینہ کا کہنا تھا، ‘آخرکار بہت سال بعد مجھے رنویر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے، جس پر میں بہت خوش ہوں کیونکہ رنویر ایک زبردست اداکار ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہے‘۔

دوسری جانب کرینہ کپور نے دھرما پروڈکشن اور کرن جوہر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ کرن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ بہترین رہا ہے اور اس بار چونکہ انہوں نے طویل عرصے بعد مجھے کسی فلم کے لیے کاسٹ کیا ہے تو بہت اچھا لگ رہا ہے کیونکہ کرن اُن لوگوں میں سے ایک ہیں جن پر میں بھروسہ رکھتی ہوں اور محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فلم ’تخت‘ کی کہانی تاریخی واقعات پر مبنی ہے، جس میں مغلیہ سلطنت کی گدی نشینی کے لیے جنگ دیکھی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں